مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تہران بھر میں جلوس نکالے گئے جہاں سوگواران اہل بیت نے حضرت زہراء کے یوم شہادت پر سوگ کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں تہران کے سعادت آباد کے شہید طہرانی مقدم اسکوائر پر نہایت پرشکوہ اجتماع ہوا جس سے حجۃ الاسلام قاسمیان نے خطاب کیا۔
اسی طرح شہدائے ہفت تیر اسکوائر میں ایام فاطمیہ کے جلوسوں کے اجتماع میں صدر رئیسی نے شرکت کی جس سے حاج ابوالقاسم نے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ تہران کے امام خمینی اسکوائر میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان ولایت نے جوق در جوق شرکت کے ذریعے اہل بیت ع کو بی بی دوعالم س کی شہادت پر پرسہ دیا۔
آپ کا تبصرہ